URDUINSIGHT.COM

سندھ ہائیکورٹ ؛ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے پر سندھ حکومت، ایس بی سی اے سے جواب طلب

کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت، ایس بی سی اے کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

سما ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کے معاملے پر سابق صدر کے اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،سینئر وکیل منصور خان درخواستگزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈینٹل کلینک فوری کھولنے کا حکم دیاجائے،سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی،آئندہ سماعت پر سندھ حکومت، ایس بی سی اے کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے عدالت نے درخواست 21اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔