کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے آئینی ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
سما ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلا کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جب ترمیم ہوئی ہی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں ترمیم قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے، آپ درخواست لے کر یہاں آ گئے؟عدالت نے مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست مسترد کردی۔