URDUINSIGHT.COM

فافن کا پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد سے اہم ملاقات کی ہے، فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے فافن کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوھدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو شامل تھے۔پیپلز پارٹی نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر ڈرافٹ کے حوالے سے آگاہ کیا، فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا۔

فافن کے وفد نے سینیٹر شیری رحمان کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو، چیئرمین بلاول زرادی کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔