URDUINSIGHT.COM

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور  )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تاحال تصدیق سے گریز کیا ہے جبکہ واقعے پر طلباء نے شدید احتجاج کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے مگر طالبہ سے زیادتی کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ 4 سے 5 نجی ہسپتالوں میں طالبہ کے داخلے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ پولیس تحویل میں ہے لیکن وہ واقعے سے انکاری ہے، کالج کے اندرونی حصوں کے کلوزسرکٹ کیمروں سے بھی کوئی شواہدنہیں ملے لہٰذا طلباء افواہوں پریقین نہ کریں، اگرکوئی متاثرہ طالبہ ہے توپولیس کوبتائیں پولیس تعاون کرےگی۔

دوسری جانب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر کالج کے طلباء اور طالبات نے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب کینال روڈ پر کالج کے باہر احتجاج کیا جس دوران شیشہ لگنے سے طالب علم شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق احتجاج میں شامل ایک طالبہ کی حالت خراب ہوئی جبکہ احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ ایک طالبہ اور ایک طالب علم پرمبینہ طور پر کالج کے گارڈ نے تشددکیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔