ملتان)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ اچھا سکور بورڈ پر لگا کر انگلینڈ پر دباؤ ڈالیں گے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہاکہ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز ہے، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ میں جیت کیلئے 20وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔