URDUINSIGHT.COM

بچی کے والدین انکاری ہیں زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،عظمیٰ بخاری

لاہور)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ جس بچی کو بدنام کررہے ہیں جا کر اس کے باپ سے تو ملیں،اس نام کی 3بچیاں تھیں، تینوں کے گھروں میں گئے،والدین انکاری ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا،

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ گارڈ کو حراست میں لیا ہوا ہے،ایک بچی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر ریپ کا نام لیتے ہوئے خداکا خوف نہیں آتا، اپنی گندی سیاست کیلئے کسی مظلوم بچی کا کندھا استعمال نہ کریں،ان کو بس اپنی گندی سیاست کیلئے لاشیں چاہئیں،یہ سیاسی گدھ ہیں، ان کو لاشیں چاہئیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ ہم نے ہسپتالوں کا ریکارڈ چیک کیا، والدین نے کہاکہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش نہیں آیا ،دیئے گئے نام کی تین بچیوں کے گھر جا کر معلوم کیا،ان کاکہناتھا کہ بچیوں پر رحم کریں ان کو اپنی سیاست کا نشانہ نہ بنائیں،منصوبے کے تحت لاہور کو فساد کا نشانہ بنایا جارہاہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔