اسلام آباد ) وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے پیش نظر ریڈزون آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے ، پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام پر اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کردیاگیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ فیصل ایونیوکو فیض آباد کےمقام پر اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانےوالے، کشمیر ہائی وے پرکنونشن سینٹرجانےوالے اور بارہ کہوسے مری روڈ جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جب کہ 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے اور مقامی سطح پر عام تعطیل بھی دی گئی ہے۔