URDUINSIGHT.COM

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی جلدلبنان کا دورہ کریں گی

روم )اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی 18 اکتوبر کو لبنان کا دورہ کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا میلونی جمعے کو اردن کے بادشاہ اور لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔اطالوی وزیراعظم پہلے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے عقبہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ملاقات کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد وہ بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے دوپہر 2:30 بجے ملاقات کریں گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔