URDUINSIGHT.COM

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو واپس لے جانے کیلئے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور  )بھارتی وزیر خارجہ کو بھارت لے جانے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کو لینے بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جے شنکر کو اسلام آباد چھوڑ کر خصوصی طیارہ کل بھارت واپس چلا گیا تھا، انڈین ائیر فورس کے طیارے کو لاہور کے قریبی بھارتی شہر امرتسر اتارا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی طیارہ امرتسر ائیرپورٹ پر پارک کیا گیا تھا جو اب انہیں لینے کے لیے واپس اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ اور ٹیم کے ارکان آج شام بھارت واپس چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر اور دیگر ارکان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔