URDUINSIGHT.COM

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کے دوران سٹاک ایکسچینج میں بڑا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 609 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86449 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے کنونشنل سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہے جس میں سربراہان مملک اور نمائندگان خطاب کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں تنظیم کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔