لاہور)لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کی10روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے لطیف کھوسہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے حفاظتی ضمانت 10روز کیلئے منظور کرلی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،لطیف کھوسہ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔