URDUINSIGHT.COM

بابا گورو نانک کا جنم دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی

 

 اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) بابا گورو نانک جنم دن بھر پور انداز میں منا نے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی ۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن نے کہا ہےکہ سکھ یاتریوں کی سہولیات ، گورو دواروں کی تزئین آرائش اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزپاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمٰن کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں ہوا ۔ پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، ڈپٹی پردھان سردار مہیش سنگھ ممبران ڈاکٹر سردار ممپال سنگھ ،ستونت کور ،سردار تارا سنگھ ،سردار ستونت سنگھ،سردار صاحب سنگھ ،سردار گیان سنگھ چاولہ ،سردار بھگت سنگھ،بابا ہر میت سنگھ سمیت ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عبد اللہ اویس ،سیکورٹی آفیسر عاصم چوہدری و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔