کراچی)کراچی کی عدالت نے بچوں کی سمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے مقدمے میں نامزد سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق صارم برنی کے وکیل نے کہاکہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسرنے مقدمےکا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کو سمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔صارم برنی کے وکیل نے کہا کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظورکی جائے۔
واضح رہے کہ صارم برنی کوکراچی ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔