URDUINSIGHT.COM

ملیکہ شیراوت نے آخر کار عمران ہاشمی کے بارے لب کشائی کر دی ، بڑا اعلان کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے آئٹم سونگز اور بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشہور ملیکہ شیراوت نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اپنے اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، کان بہت بھرتے ہیں لوگ۔

انھوں نے اس موقع پر اپنے اور عمران ہاشمی کے درمیان ماضی کی ناراضگی کو اس زمانے میں نوجوانی کی حماقت قرار دیا۔ واضح رہے کہ ملیکہ اور انہی جیسی اداکاری کے لیے مشہور عمران ہاشمی نے 2004 کی ہٹ فلم مرڈر میں اکٹھے کام کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

تاہم فلم کی ریلیز کے کچھ عرصے بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے، لیکن اب 20 برس بعد دونوں نے پروڈیوسر آنند پنڈت کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دیے گئے استقبالیہ میں اپنے اختلافات ختم کر دیے ہیں۔

ملیکہ شیراوت نے اس حوالے سے معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس زمانے میں ہم دونوں نوجوان تھے سمجھ بوجھ کی کمی تھی، پھر انا بھی سامنے آجاتی تھی، لوگوں نے مجھے غلط مشورے دیے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران بہت اچھے اور شاندار انسان ہیں، مرڈر میں جو انکے ساتھ فلمنگ کی اسکی اچھی یادیں آج بھی ذہن پر نقش ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔