URDUINSIGHT.COM

پیپلزپارٹی پنجاب میں اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں

لاہور ) ن لیگ کےعشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں میں ساتھ نہ لے جانے پر اختلافات سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماؤں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جاناچاہیے تھا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قمر زمان کائرہ پہلے ہی قیادت سے ناراض ہیں۔ رہنماؤں کا شکوہ ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت پنجاب میں خود پارٹی کو متحرک کرنا نہیں چاہتی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔