اسلام آباد ) قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل ہو گیا،اجلاس صبح 11کی بجائے شام 6بجے ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس آج شام طلب کرلیا،قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعمولی صورتحال میں تبدیل کیا گیاہے،سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام تمام ارکان کو بھجوا دیا گیا،سپیکر قومی اسمبلی نے قاعدہ 49کے تحت تبدیل کیا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا،کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری لی جائے گی۔