URDUINSIGHT.COM

پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن عدالت میں کیس جیت لیا ، انہیں کتنے پیسے ادا کیئے جائیں گے ؟ بڑا انکشاف

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )قومی ائیرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔

لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو 5 لاکھ پاؤنڈ یعنی ساڑھے 18 کروڑ روپے تقریباً زر تلافی دینے کا حکم دیا اور عدالت نے قراردیا کہ اس معاملے میں امپلائمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پی آئی اے نے 8 ملازمین کو 2 سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا جس پر ملازمین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ائیر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا،ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے ایمپلائمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، ٹرائل کے دوسرے دن ایسے شواہد سامنے آئے کہ ان ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے برطانوی قوانین کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ۔پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان 8 ملازمین کو ہرجانے کے طور پر 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔