URDUINSIGHT.COM

بانی نے کہا آئینی ترمیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، ذرائع پی ٹی آئی

اسلام آباد )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پریشر نہ لینے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ جنگ کا ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بتاناہے کہ پارٹی رہنماؤں نے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی، اس دوران عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ پریشر نہ لیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، اس پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت عجلت میں آئینی ترمیم لائی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور کیسزے متعلق بھی گفتگو کی، جس کے بعد پریس کانفرنس کےلیے پارٹی وفد جیل سے روانہ ہوا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔