کراچی)سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔