URDUINSIGHT.COM

اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤ ٹ کر گئے

اسلام آباد  ) قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کی شق وار منطوری کا عمل شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔ واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن لابی میں موجود رہی ۔

 واضح رہے کہ سینیٹ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکی ہے ، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب ہوگی۔

 ایوان صدر میں آج ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔