URDUINSIGHT.COM

بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سرگودھا (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آج نیوز کے مطابق

پولیس ترجمان کے مطابق دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان پر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔