کراچی ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔
“دنیا نیوز ” کے مطابق شہر قائد سے اپنے ایک بیان کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد عدالتی اصلاحات سے زیرالتواء مقدمات کا تیز رفتار حل یقینی ہو گیا۔ ہرایک رکن قومی اسمبلی اورسینیٹرزکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ترمیم کی منظوری کے لیے تمام جماعتوں نےاہم کردار ادا کیا، آج ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔