URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو الگ رکھ کر آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے: شرجیل میمن

کراچی  ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قوم کی فلاح کے لئے آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے۔

آئینی ترامیم کی منظوری سے متعلق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 آئینی ترامیم کے لئے انتھک محنت کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 26ویں آئینی ترامیم کا مقصد قوم کو متحد اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اس کے پیچھے متحد ہونا چاہئے ، میثاق جمہوریت میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانے اور وفاق کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی ترامیم صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانا اور جمہوری اداروں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم اور مثبت قدم ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عدلیہ اور مقننہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔