URDUINSIGHT.COM

ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان تنازع، دونوں افسران عہدوں سے فارغ

سکھر  )ڈی آئی جی سکھرپیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع زور پکڑ گیا جس کے بعد حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔

دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب کے سپرد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپورسمیع اللہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرمحمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پرڈاکوو¿ں سے رابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیرمحمد شاہ پر الزامات عائد کئے تھے، الزامات کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

کمیٹی میں ڈی آئی جی عامرفاروقی اور ڈی آئی جی تنویرعالم اوڈھو شامل ہیں جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائےگی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔