URDUINSIGHT.COM

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزراء کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل پیش

پشاور ) صوبائی وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور استحقاق ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بل میں کہا گیا ہےکہ خیبر پختونخوا کے وزرا کو مکان کی تزئین و آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ 2لاکھ روپے کرایہ دیا جائے، صوبائی کابینہ ممبران ذاتی گھر کے استعمال پر بھی 2لاکھ روپے کرایہ وصول کریں گے۔ 10 لاکھ روپے میں تزئین و آرائش ، ریفریجریٹر اور ائیر کنڈیشنر بھی خریدا جا سکے گا، وزارت ختم ہونے پر سرکاری خرچ پر خریدی گئی اشیا واپس کی جائیں گی۔وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔