URDUINSIGHT.COM

لاہورپولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار اہم مقابلے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چار اہم میچزکھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) عامر اور سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم کو 10-7 سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ گول، میاں عباس مختار اور رافع شیخ نے دو دو گول جبکہ ساحر یعقوبی نے ایک گول سکور کای۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے آغا موسی علی خان نے 5، فاروق امین صوفی اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں سی کیو سی گولڈ ٹیم نے ون ڈگری کی ٹیم کو 9-4 سے ہرا دیا۔ سی گولڈ ٹیم کی طرف سے انگلش کھلاڑی شارلٹ سوینی نے چار، اعظم حیات نون اور تیمور مواز نے دو دو گول سکور کیے۔ہارنے والی ٹیم ون ڈگری کی طرف سے عادل راؤنے دو گول سکور کیے جبکہ دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ تیسرے میچ میں گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔ گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی طر ف سے شاہ قبلائی عالم نے چھ، تیمور علی ملک اور احمد بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے تین اور چودھری حسن نے دو گول سکور کیے۔ چوتھے میچ میں پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے بلال نون نے تین، کرنل عمر منہاس اور ایمیلیا نے دو دو گول سکور کیے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ چار اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔