URDUINSIGHT.COM

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت وکیل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی

لاہور) لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی ہو گئی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد اور افتخار حسین کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کا نوٹس جاری کررکھا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔