URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی کے مطالبے پر آئینی ترمیم سے 2 شقیں نکالی گئیں، عطا تارڑ

اسلام آباد ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کیے، ان کے کہنے پر 2 شقیں نکالی گئیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے، ان ایک گروپ باہر اور دوسرا اندر ہوتا ہے،پی ٹی آئی والے اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تسلیم کیا تھا کہ 90 فیصد اعتراضات دور ہو گئے جبکہ ارکان کے اغوا سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ڈھائی ماہ کا عرصہ لگا۔ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت تھی اور اس کا فائدہ عام عوام کو ہو گا۔ عطا تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض تھا تو مولانا فضل الرحمان کے پاس کیوں گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔