URDUINSIGHT.COM

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

نیویارک)امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق 2 ماہ میں پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ پولز کے مطابق اگست تک ڈیموکریٹ امیدوار کملاہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے برتری حاصل تھی تاہم اب ری پبلکن کی جانب مائل ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے جمع ہوگئے ہیں جس نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکان کو 8 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔