URDUINSIGHT.COM

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی  سماعت کی اور تھانہ سنگجہانی میں دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے  20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اعظم سواتی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔