URDUINSIGHT.COM

راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین سپنرز شامل

راولپنڈی  )انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے فائنل الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ نے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ۔

انگلینڈ نے گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں فاسٹ باو¿لر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور سپنر ریحان احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

انگلینڈ کی فائنل الیون کی خاص بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں اس مرتبہ شعیب بشیر اور جک لیچ کا ساتھ دینے کے لئے ریحان احمد بھی موجود ہوں گے۔

ریحان نے دو سال قبل پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور 48 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں فتح اور سیریز میں کلین سویپ فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے رواں سال بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے تھے لیکن فروری کے بعد سے وہ دوبارہ انگلش ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے تین سپنرز کھلانے کا مطلب یہ ہے کہ راولپنڈی کی وکٹ سپنرز کے لئے سازگار ہو گی اور انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے بھی آج پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا عندیا دیا۔

انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پھوڑے نکال لائے ہیں، پچ پر ہیٹرز اور پنکھے لگے ہیں، ہر کوئی جا کر وکٹ دیکھ رہا ہے اور الگ الگ باتیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عام پاکستانی وکٹ جیسی لگ رہی ہے جو ابتدائی چند دن بیٹنگ کے لئے سازگار ہو گی اور پھر بعد میں اس پر گیند ٹرن ہو گی۔

انگلینڈ نے حقیقتاً تین سپنرز کا اعلان کر کے بڑا رسک لیا ہے کیونکہ حقیقتاً فاسٹ باو¿لنگ میں گس ایٹکنسن کی مدد کے لئے صرف کپتان بین سٹوکس موجود ہوں گے اور اگر وکٹ میں زیادہ ٹرن نہ ہوا تو انگلینڈ کو یہ فیصلہ بھاری پڑ سکتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔