URDUINSIGHT.COM

سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

اسلام آباد ) نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کیے ہیں،

ہم نیوز کے مطابق 400 غیر مجاز افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیوپاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، چون بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔ستاون ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں،پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔ بارہ ہزارسے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔