URDUINSIGHT.COM

واشنگٹن: 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا

واشنگٹن )ریاست واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں کم عمر لڑکے نے گھر میں فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو ہلاک کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکا میں کم عمری کے جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ مقامی کمیونٹی میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اور لوگ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔