URDUINSIGHT.COM

کوئٹہ :قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکار برطرف

کوئٹہ  )محکمہ پولیس کی جانب سے 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق برطرف اہلکار پولیس کے بنیادی کورس کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔