URDUINSIGHT.COM

بشریٰ بی بی کو عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے، مریم نواز دوسرے جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں، بشریٰ بی بی وفا کی ایک داستان ہے جو عمران خان کے ساتھ نبھائی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی، بشریٰ بی بی کو تڑوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ناحق قید کے 266 دن کا ایک ایک دن وفا کی ایک ایک داستان ہے، وفاداری میں شاید ہی کسی نے بشریٰ بی بی جتنی قربانیاں دی ہوں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔