URDUINSIGHT.COM

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی مداحوں کی پسندیدہ لیکن ان کا کرش کون تھی؟ اداکار نے نام لے لیا

کراچی ) معروف اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں معروف اور بڑے اداکار ڈراما ٹیم کو فون کرکے انہیں ڈرامے سے نکلوا دیتے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں، وہ ان پر دل و جان سے فدا رہے ہیں۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے، کیوں کہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن ایجنسی کی خدمات نہیں لے رکھیں، انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت ہی نہیں۔

اداکار نے اپنے کیریئر کے آغاز پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے۔دانش تیمور نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔