URDUINSIGHT.COM

زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا

نیروبی )زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ میں 344 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے،زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی 20سنچری سکور کی،سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گیمبیا ٹیم صرف 54 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی ، اس طرح زمبابوے 290 رنز سے جیتنےمیں کامیاب ہو گئی ۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔