URDUINSIGHT.COM

سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتار ی کی افواہیں

اسلام آباد) سوشل میڈ یا پر افوہیں پھیل رہی ہیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ حکیم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے زریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں۔ حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں۔حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔