URDUINSIGHT.COM

سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیمبرمیں ہوئی۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان چیمبرسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔