URDUINSIGHT.COM

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (آئی ا ین پی) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش ٹھکرادی۔

حال ہی میں 67سالہ انیل کپور ایک منافع بخش اشتہار کو ٹھکرانے کی وجہ سے خبروں میں ان رہے ہیں۔اداکار کے پاس جب بھی کسی اشتہار کی پیشکش آتی ہے وہ مالی فوائد کے علاوہ اسے اخلاقی پیمانے پر بھی تول کر دیکھتے ہیں اور صحت کے انتخاب اور برانڈز کو فروغ دینے کے لیے اپنی سوچ کے مطابق عمل کرتے پائے جاتے ہیں۔

اسی صحت مند سوچ کو اپناتے ہوئے انیل کپور نے ایک پان مصالہ کے اشتہار کو ٹھکرا دیا جس کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ دیا جارہا تھا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کو پان مسالہ کی تشہیر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔