اسلام آباد (آئی این پی ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتائوں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔یہ بات انہوں نے ا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔ جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔