لاہور )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی صفدر حسین ساہی اور محمد زبیر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈویلپمنٹ،عوامی مسائل،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے عوامی فلاحی ویژن کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی۔ مختصر مدت میں پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
صفدرحسین ساہی نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے لاکھوں خاندانوں کو اپنی چھت میسر آئے گی۔
محمد زبیر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ہر وقت عوامی خدمت کیلئے سرگرم نظر آتی ہیں۔