URDUINSIGHT.COM

گلگت ؛الیکشن ٹریبونل نے جی بی 2گلگت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

گلگت)الیکشن ٹریبونل نے جی بی 2گلگت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،جسٹس راجہ شکیل نے الیکشن 2020میں جی بی2سے پیپلزپارٹی کے جمیل احمد کامیاب قراردیدیا۔عدالتی فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنان نے عدالت کے باہر جشن منایا اور نعرے بازی کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چند روز قبل محفوظ کیا گیافیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جسٹس راجہ شکیل نے سنایا،پیپلزپارٹی کے جمیل احمد کو 2020سے ابتک تمام مراعات دینے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ جمیل احمد نے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا،جی پی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد چار سے بڑھ کر 5ہو گئی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔