راولپنڈی)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے بشریٰ بی بی کو آج رہا کردیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد بنی گالہ جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں ضمانت، کچھ میں بری ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس مٰیں ضمانت منظور کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔