URDUINSIGHT.COM

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان

اسلام آباد ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سموعہ سے واپسی پر 28 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے جس کے لئے شیڈولنگ جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوطرفہ امور سمیت مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں جاری بحران پر بات چیت کریں گے، وزیرخارجہ کی دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔