URDUINSIGHT.COM

وزیراعظم کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پرجسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد

اسلام آباد  ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد کو مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے کامیاب دور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔