URDUINSIGHT.COM

بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم

اسلام آباد  )وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہئے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔