URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقید

پشاور  )رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے اور اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں، قیادت کے پاس احتجاج کے لئے منظم حکمت عملی ہی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ دھرنے کے لئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، آ ج کل پی ٹی آئی میں دیرینہ کارکن نہیں ہیں، جو جرات دکھائے وہ اہمیت رکھتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا، مخالف سیاسی جماعتوں کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے اس مو¿قف کی حمایت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہیں۔

نئے چیف جسٹس کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازی شخصیت ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔