URDUINSIGHT.COM

جلاؤ گھیراؤ کیس: عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔