URDUINSIGHT.COM

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 6یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات

لاہور) گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 6یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنی انیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے دوسری بار اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں،پنجاب حکومت نے ایکٹ 105کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کردیئے ،خواتین یونیورسٹیز میں بھی وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں عظمیٰ قریشی ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈاکٹر رؤف اعظم ،جی سی یونیورسٹی ویمن فیصل آباد کیلئے ڈاکٹر کنول امین کو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔